سانحہ مستونگ کیخلاف جے یو آئی ف نے یوم احتجاج منایا، مظاہرے، ریلیاں

سانحہ مستونگ کیخلاف جے یو آئی ف نے یوم احتجاج منایا، مظاہرے، ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ وہاڑی ‘ کوٹ ادو ‘ پیر جہانیاں ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ شادن لُنڈ ‘ راجن پور ‘ جتوئی ‘ صادق آباد ‘ کہروڑ پکا ( سٹی رپورٹ ‘ سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور انکے قافلے پر دہشتگردانہ حملے کیخلاف جمیعت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام ملتان سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں اس سلسلے میں ملتان سے سٹی رپورٹر ، سپیشل رپورٹر کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) ملتان اور پنجاب رکشہ یونین ضلع ملتان کے زیر اہتمام مستونگ میں ڈپٹی چےئر مین سینٹ آف پاکستان عبدالغفور حیدری اور ان کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ کے خلا ف وہاڑی چوک پر ایک پرامن مظاہرہ ہوا جس کی قیادت جمعیت علما ء اسلا م ضلع ملتان کے امیرحافظ شیخ محمد عمر، پنجاب رکشہ یونین کے مرکزی صدر محمد سعید ۔مظا ہر ہ میں پنجا ب ر کشہ یو نین کے مر کزی جنر ل سیکر ٹر ی ملک محمد و سیم ،اور ضلع ملتان کے صد ر نعر اللہ خان اور رکشہ ڈرائیو روں کی کثیر تعداد شا مل تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ ڈپٹی چےئرمین سینٹ آف پاکستان پر دہشت گردی کا حملہ پورے سینٹ پر حملہ ہے بلکہ پورے پاکستان پر حملہ کے مترادف ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔دہشت گردوں کا مقصد دہشت گردی کاروائیاں کرکے ملک میں بدامنی اودہشت پھیلانا ہے ۔ اب وہ دن دور نہیں جب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہمارا ملک اسلامی نظام کے تحت کام کرتے ہوئے ترقی کی نئی راہو ں پر گامزن ہوگا اور پاکستان کی عوام خوشحال ہو گئی ۔ مظاہرہ ہیں محمد اشرف ،صو فی محمد صدیق ،نعراللہ خان ،مہرعاشق حسین ،عرفان ڈوگر ،شیخ سر فراز ۔،اصغر فورمین ،آصف خان ،شیخ کامران ،حلاں عمر ،چوہدری رفیق اور دیگر رکشہ ڈرائیوروں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ دریں اثنا جمیعت علماء اسلام (ف ) کے زیراہتمام جے یو آئی کے مرکزی رہنما و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کے کارواں پر خودکش حملہ کے خلاف گلگشت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت جے یو آئی (ف ) کے ضلعی امیر حافظ محمد عمر شیخ نے کی اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ مولانا عبد الغفور حیدری کے کاروں پر خودکش حملہ میں ملوث دہشت گردوں ، سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق سا نحہ مستو نگ کی دلخراش دہشت گردی کے واقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع وہاڑی سراپا احتجاج ، مقامی مظاہرے میں اظہاریکجہتی کیلئے جمعیت علماء اسلام کے مظاہرے میں جماعت الدعوۃ جماعت اسلامی جمعیت علماء اسلام (س) عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی کے اساتذہ ، طلباء کی بطور خاص شرکت ، پریس کلب وہاڑی کے با لمقا بل منعقدہ مظاہرین کے اجتماع سے امیر ضلع وہاڑی جمعیت قاری محفوظ احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جمعیت علماء اسلام کی موثر آواز کو غیر مو ثر کرنے کیلئے دشمن نے مو لا نا حیدری پر حملہ کیا ہے بزدلانہ کا رروائی کے ذریعے پا کستان میں امن پسندی حکمت و بصیرت کی حامل دینی قیادت کو نشانہ بنا یا گیا کفر و اسلام ، یہود ونصاریٰ کی سا ز شوں کا مقابلہ متحد ہو کر کیا جا سکتا ہے اس موقع پر انجینئر محمد رفیق، مسؤل رانا شفیق احمد ، مو لانا نعمان گل ، عبدالخالق وٹو ، چودھری مقصو د احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا ، مظاہرے میں ضلعی امیر حافظ شبیر احمد ، مو لا نا غلام مرتضیٰ ، ڈاکٹر جہا نگیر شاہ ، ڈاکٹر گل ضمیر شاہ ، محمد صدیق ، مولانا عطاء الرحمان چودھری ، غلام حسین ، رانا اشعر محمود ، جاوید اسلام ، قاری محمد یٰسین ، مولانا شعیب احمد،قاری فہد ، مولانا مسعود احمد ، حافظ حمزہ ، محمد آصف ، عبداللہ جا بر ، مو لانا مجاہد اقبال ، حافظ افضل فاروقی ،حاجی محمد عمر ، میاں اقبال قیصر ، حافظ اسامہ وسیم سمیت دیگر نے شر کت کی مظاہرے کے آخر میں امیر ضلعی قاری محفوظ احمد قاسمی نے سانحہ مستونگ کے شہداء کے پسما ندگان کو پہنچنے والے صدمے پر انکے لیے دُعائے صبر وجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کے دُعا کرائی۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر ، نامہ نگا رکے مطابق کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی سینیٹ چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کوٹ ادو کا تھانہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ ، مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ ریاست پاکستان پر حملہ ہے ، اسرائیل اور انڈیا کے مدد سے ریاست پاکستان پر حملہ کرنیوالے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت اسلام ضلع مظفر گڑھ جنرل سیکرٹری محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسلام کو دہشت گرد کا ذمہ دار سمجھنے والوں کو اب سمجھ جانا چاہئے کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہو تا ۔ اسلام امن کا درس دیتا ہے ، سلامتی کا نام ہے یہ گناہوں اور مظلوموں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد چاہیے بازار میں ہو مساجد میں ہو ، مدارس میں ہو ، علماء پر حملے ہوں، فوج پر ہوں، سیکیورٹی اداروں یا سیاست دانوں پر ہوں قابل مذمت ہیں ۔ ۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید فاروقی ،حضرت مولانا محمد اشفاق قاسمی، حضرت مولانا قاری محمد حماد مدنی ، مولانا عبدالمجید توحیدی، ٹاؤن کمیٹی چوک سرور شہید کے چیئرمین، رانا اورنگزیب ، افتخار بھٹی اور مولانا حذیفہ شاکر نے بھی خطاب کیا ۔ مظاہرے میں تحصیل جنرل سیکرٹری شوکت علی ثاقب ، مرزا ایوب، محمد ہارون، چوہدری عرفان، محمد رفیق ، مہتاب احمد سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔ پیر جہانیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی قیادت کے حکم پر ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد مین بازار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی قیادت صوبائی سالار مولانا عبدالحمید توحیدی، ضلعی امیر مولانا قاری محمد علی مدنی، ضلعی سرپرست اعلء مولانا عبدالمعبود آزاد اور تحصیل امیر مولانا قاری عبدالغفار نے کی۔ریلی چوک بصیرہ بازار، رشید حلوائی چوک اور مرکزی بازا رسے ہو تے ہوئے قنوان چوک پر پہنچی تو ریلی نے جلسہ کی صورت اختیار کرلی۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے ضلعی امیر قاری محمد علی مدنی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور سانحہ مستونگ میں شہداء کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جمعیت علما ء اسلام کی احتجاجی ریلی سے کونسلر اتحاد کے سرپرست شیخ محمد راشد، قاری محمد زبیر، جماعت اسلامی کے رہنما رانا محمد افضل، جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید ہلال جاوید کاظمی،مولانا عبدالقدوس،قاری طیب الحسن،تحصیل جتو ئی کے امیر قاری فیض اللہ،اور خان گڑھ جمعیت علماء اسلام ف کے امیر کلیم اللہ نغمانی نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں مولانا مفتی عبدالغفور کی دعا پر ریلی اختتام پذیر ہو گئی۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جے یو آئی کی ضلعی قیادت کی کال پر خیابان سر ور سے دستی پل تک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر قاری جمال عبدالناصرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے علماء کو مشتعل کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں ظالم کے ظلم سے ہم پاکستان سے محبت ختم نہیں کرسکتے پاکستان اسلام لازم و ملزوم ہیںآپریشن ردالفساد غیر جانبدار طریقے سے جاری رکھاجائے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس ریلی میں حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ لیاقت علی رفیق ،ملک فیض محمد ایڈووکیٹ ،شیخ یعقوب ،علامہ حافظ خالد محمود اظہر،مولانا کامل مسعودو دیگر نے خطاب کیا۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق سا نحہ مستو نگ کی ذ مہ دار بلو چستا ن کی صو با ئی حکو مت ہے بم دھما کو ں سے ہما رے حو صلے پست نہیں ہو نگے جمیعت علما ئے اسلا م کے کا ر کُن پر جو ش ہیں ہما را سفر جا ری رہے گا تفصیل کے مطا بق جمیعت علما ئے اسلا م (ف) کے امیر مو لا نا فضل لر حمٰن کی کا ل پر پو رے ملک کی طر ح شا دن لُنڈ میں بھی سا نحہ مستو نگ کے خلاف احتجا جی مظا ہرہ کیا گیا مظا ہرہ کی قیا دت امیر یو نٹ شادن لُنڈ قا ری عبدالمجید نے کی احتجا جی جلو س پر یس کلب سے شروع ہو کر ہسپتا ل چو ک پر اختتا م پذ یر ہوا اس مو قع پر مقر رین محمد حذیفہ شا کر، قا ری عبدالمجید، سر دار بختیا ر خا ن لُنڈ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سا نحہ مستو نگ کی ذمہ دار بلو چستا ن کی صو با ئی حکو مت ہے بم دھما کو ں سے ہما رے حو صلے پست نہیں ہو نگے ۔ راجن پور سے نمائندہ پاکستان ، ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کی جانب سے نمرہ مسجد تا پریس کلب راجن پور تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت مولانا ےٰسین شاکر ضلعی امیر جے آئی یو اورسفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی نے کی ۔ ریلی میں تمام مسالک کے علماء کرام ،مدارس کے طلباء اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مولانا غلام یسےٰن شاکر ضلعی امیر جے یو آئی، سفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی، مفتی ارشاد احمد حقانی ،قاری حماد اللہ ،مولانا عبدالصمد درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ روز ڈپٹی چےئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر ہونیوالے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں غیر ملکی قوتیں پاکستان میں دہشت گردی کر کے ملک کے امن کو خراب کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے ۔ پا ریلی سے قاری شفیق احمد سعیدی ،مولاناطاہر قاسمی،مولانا منظور احمد نعمانی ،محمد ندیم قریشی ،سید عبدالرحمن شاہ ،مفتی خضر مجاہد،مولانا عمر فاروق ، ،مولانا مبشر حسین، مفتی مطیع اللہ ،مولانا یعقوب ،قاری ہدایت اللہ ،مفتی محمد اکمل ،مفتی امداد اللہ ،مفتی احمد عارفی ،قاری مدثر نے بھی خطاب کیا ۔اختتام پر مستونگ کے شہدا کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا کرائی گئی۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی(نامہ نگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملے کے خلاف جتوئی میں کلمہ چوک پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علمائے اسلام (ف) جتوئی کے حاجی صدیق کررہے تھے، اس موقع پر احتجاجی ریلی میں جتوئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وکلاء4 برادری ،جنرل کونسلرز نے شرکت کیں ، احجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا کہ ڈپٹی چیئر مین سینٹ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ڈپٹی چےئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفوری کے قافلے پر بم دھماکہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی صبح ساڑھے نو بجے غوثیہ چوک سے شروع ہو کر مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے باہر پہنچی ،شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کی قیادت تحصیل امیر جمعیت علماء اسلام قاری شاہد محمود رحیمی اورجنرل سیکرٹری حافظ سعید مصطفی چدھڑ نے کی جس میں مولانا مشتاق احمد‘ سٹی امیر جے یو آئی مولانا عبداﷲ ربانی‘ نائب امیر مولانا محمد اکرم صدیقی‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ عبیدا ﷲ سولنگی‘مولانا محمد اسماعیل فاروقی‘ محمد اکبر خان سالار‘ قاری محمد بلال‘ ڈاکٹر محمد رفاقت‘ ملک کریم بخش‘حاجی عبدالغفار‘ حاجی زبیر احمد ڈھڈی‘ حافظ سلطان احمد‘ کبیر احمد مجاہد ‘ قاری عبدالحلیم ‘ مولانا سیف اﷲ خالد‘قاری محمد حامد‘ مفتی غلام اﷲ‘ علامہ کریم بخش ‘مولوی عبید اﷲ سولنگی ‘قاری ساجد ‘ قاری ابوبکر ‘ قاری عبدالمجید صدیقی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل امیر قاری شاہد محمود رحیمی اور جنرل سیکرٹری حافظ سعید مصطفی چدھڑ نے کہاکہ مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ میں اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں حملہ آورو ں کو فوری گرفتار کر کے انہیں سر عام پھانسی پر لٹکایاجائے جے یو آئی پر امن جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں امن ، سلامتی ، ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کیا ہے موجودہ حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے ، انھوں نے کہاکہ سانحہ مستونگ پر ہر آنکھ اشکبار ہے دہشتگردوں نے جے یو آئی کے قافلے پر حملہ کر کے اسلامی نظام کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے حکومت دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے ایسے بزدلانہ حملوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کہروڑپکاکے زیراہتمام چوک بخاری کہروڑپکاسے پریس کلب کہروڑپکاتک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانامنیراحمدریحان نے کہاکہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری پر حملہ ریاست پر حملہ ہے۔ مولانا پر حملہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمداقبال نے کہاکہ حملہ میں ملوث عناصرکے بے نقاب کرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ مولانا اکبرحیات طوفانی نے کہاکہ علماء حق پر حملے افسوسناک ہیں۔ مولانا محمدبن عبدالرحمن نے اپنے خطاب میں کہاکہ شہدائے مستونگ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ کہروڑپکاکے امیرمفتی محمدامین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی ہرقسم کی دہشت گردی کی شدیدمذمت کرتی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو عبرت ناک انجام سے دوچارکیاجائے۔ مظاہرین سے مولانا محمودالحسن دوست،مولانا غلام محمدریحان،جنرل سیکرٹری امیرساجد،مولانا سعیداحمدخان،مولانا محمدشریف ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔