پیراں غائب گرڈسٹیشن میں فنی خرابی، کئی علاقوں کو بجلی کی سپلائی بند

پیراں غائب گرڈسٹیشن میں فنی خرابی، کئی علاقوں کو بجلی کی سپلائی بند

  

ملتان ‘ وہاڑی ‘ کوٹ ادو ‘ کبیروالا ‘ بٹہ کوٹ ‘ بہاولپور ‘ خانقاہ شریف (سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) میپکو ریجن میں بجلی کا بحران جاری ‘ پیراں غائب گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی کیوجہ سے 132 گرڈز کو سپلائی بند ‘ کئی علاقے متاثر ‘ خانقاہ شریف کی نواحی آبادیوں کی تیسرے روز بھی بجلی بحال نہ ہو سکی ۔ شدید گرمی سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ۔ اس سلسلے میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق میپکو ریجن میں بجلی کا بحران جاری ہے ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، وولٹیج کی کمی اور اضافے ، بریک ڈاؤن سمیت مسائل برقرار رہے۔ حکومت کی جانب سے بلوکی اور ساہیوال کے پاور پلانٹس سے 1320، 1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے دعووں کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سابقہ شیڈول نہ صرف برقرار ہے بلکہ ترقیاتی کاموں ، کھمبوں کی تنصیب اور منتقلی کے نام پر 4 گھنٹے اضافی بجلی بند کی جارہی ہے۔ 220 کے وی گرڈسٹیشن پیراں غائب میں فنی خرابی کی وجہ سے اس سے منسلک 132 گرڈ کو سپلائی بند ہوگئی۔ اس فنی خرابی کی وجہ سے ملتان ، خانیوال ، شجاعباد اور بہاولپور کے علاقے متاثر ہوئے۔ میپکو ترجمان کے مطابق ان متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع نہیں کی گئی بلکہ ان علاقوں کو مختلف وقفوں سے بجلی کی فراہمی جاری رہی جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیاہے۔ فنی خرابی سے مخدوم رشید، لارڈ، سدھنائی، بہاولپور، کبیروالا، شجاعباد اور خانیوال کے گرڈ سٹیشن متاثر ہوئے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی واپڈا حکام نے بھی تیور بدل لیئے اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بڑھا دیا جس سے عوام کی مشکلات پریشان میں اضافہ ہونے لگا جس پر عوامی وسماجی ، کا روباری ، شہری حلقوں غلام مصطفی ، محمد حسین لنگاہ ، مشتاق بھٹی ،مختاراحمد ، رضوان علی ، احمد رمضان ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکمران لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تو دور کی بات لوڈشیڈنگ میں کمی تک نہ لا سکے۔ کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق گر می کی شدت میں اضا فہ ہو تے ہی کو ٹ ادو اور نواحی علا قوں میں بجلی اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جا ری ۔کا روبا ر ی زند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی تفصیل کے مطا بق گر می کی شدت میں اضا فہ ہو تے ہی کو ٹ ادو اور نو احی علا قوں میں بجلی کی اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ جا ری ہے جس کی وجہ سے کا روبا رٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں شہر یو ں فقیر محمد ،حسن علی ،محمد کا شف ملک ، اویس خا ن و دیگر کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکا ر لا ئن لا سز پو رے کر نے کے لئے دن میں دس سے گیا رہ گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ کی جا تی ہے غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے نہ صر ف کا روبا ر زند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے بلکہ بجلی سے وابستہ کا روبا ر بھی شدید متا ثر ہو رہا ہے۔ کبیروالا ‘ بٹہ کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روزے کبیروالا اور نواحی علا قوں میں حکو متی اعلا نات کے دعوؤں کے بر عکس بجلی کی غیر اعلا نیہ طویل لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بدستور جا ری ہے لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بارہ سے چودہ گھنٹوں تک جا پہنچا ہے بجلی کی بندش سے کا روبا ر زندگی مکمل طور مفلوج ہو چکا ہے شہری ،سما جی ،تجا رتی تنظیموں نے غیر اعلا نیہ طویل لوڈ شیڈ نگ کے فوری خا تمے کا مطا لبہ کیا ہے۔ بہاولپور ‘خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈاسب ڈویژن خانقاہ شریف کے علاقہ بستی طار ق آباد، بستی چاچڑاں، بستی کوریاں، بستی لاڑاں، موضع پکا، بستی باڑا، مشرف آباداوردیگرعلاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے بجلی بندہے جس کی وجہ سے مقامی آبادیوں کے صارفین کوشدید مشکلات کاسامناہے پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے بچے بوڑھے جوان تمام لوگ شدید پریشان ہیں اورشدیدگرمی کے باعث پانچ افراد بے ہوش بھی ہوچکے ہیں جنہیں مقامی طبی مراکز پرلایاگیاہے اس حوالے سے مکینوں نے واپڈاکیخلاف شدیداحتجا ج بھی کیالیکن واپڈاحکام کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی ہے اورتین روز گزرنے کے باوجود اندھی سے گرے ہوئے کھمبے کھڑے ہی نہ کیے گئے ہیں اس حوالے سے لائن سپرنٹنڈنٹ خانقاہ شریف جاویدشاہ نے کہاکہ پرائیویٹ ٹھیکیدار کوبلایاہے آج کھمبے کھڑے کرنے کی کوشش کرینگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -