لودھراں میں 5گیس سلنڈر دھماکے، 21افراد جھلس گئے، 6کی حالت تشویشناک

لودھراں میں 5گیس سلنڈر دھماکے، 21افراد جھلس گئے، 6کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں(نمائندہ پاکستان)ری فلنگ کے دوران پانچ گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے سے 21افراد بری طرح جھلس گئے۔16تشویشناک حالت کے پیش نظر بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل بتا یا گیا ہے کہ لودہراں ملتان روڈ پر اڈہ شاہنال پر غلام سرور نامی شخص نے ایل پی جی گیس ری فلنگ کی دوکان بنائی ہوئی ہے اتوار کے روز دوپہر تقریباً ایک بجے کے قریب بڑے سلنڈرسے چھوٹے سلنڈر میں خودساختہ مشین کے ذریعے گیس کی ری فلنگ کرتے ہوئے اچانک سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دوکان میں پڑے دوسرے متعدد سلنڈروں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ نے ارد گرد کی پانچ دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی زد میں آکر21افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے اور دوکانوں کے باہر کھڑے موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی آگ کی زد میں آکر متاثرہواہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور فائر فائیٹنگ کے ساتھ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 21افرادمیں محمد ریاض، اورنگزیب، محمد شاہد، زین عباس، سجاد، شہباز، راشد، انور، ندیم، مجاہد، نعیم، جاوید، ریاض، اکمل، علی حسن، عبدالرؤف، محمد خالد، عقیل حسین، محمد حسن، محمد سرور وغیرہ شامل ہیں اور ان کا تعلق اڈہ شاہنال، میراں پور، پلو والہ، جلال آباد اور چک ہمتہ سے بتایا گیا ہے۔لودھراں ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے شدید جھلسے ہوئے افراد کا علاج لودہراں میں ممکن نہیں ہے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر21میں سے16 شدید زخمیوں کوتشویشناک حالت کے باعث بہاول وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیاجبکہ باقی پانچ زخمیوں کو علاج کیلئے وارڈز میں منتقل کردیا ہے ریسکیو 1122 نے 2 گھنٹے کی فائر فائیٹنگ کے بعد آگ پر قابو پایاآگ لگنے کے باعث 5 دوکانوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس تھانہ گیلے وال نے گیس ری فلنگ سنٹر کے مالک غلام سرور کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوکان کو سیل کردیا ہے۔