ٹریفک حادثات میں 10افراد کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

ٹریفک حادثات میں 10افراد کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

  

کبیروالا، پیر جہانیاں، بورے والا ، میلسی ، روجھان، راجن پور، چشتیاں، خانقاہ شریف (نمائندگان) ٹریفک حادثہ میں 10 افراد جاں بحق‘ جعلی پیر کی بوری بند نعش برآمد‘ کرنٹ لگنے سے 25 سالہ نوجوان دم توڑ گئے کبیروالا سے نامہ نگار کیمطابق شو رکو ٹ۔ ملتان رو ڈ اڈہ 25 پل 9گھگھ کے قریب کار او ر ہائی ایکس ویگن کے تصا دم کے نتیجہ میں 2 جاں بحق جب کہ 10افرا د شدید زخمی ،ملتان روڈ اڈہ9گھگھ کے قریب 14پل سے آنے والی ہائی ایکس ویگن شورکوٹ سے ملتان جانے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون نسرین بی بی اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق جب کہ2 خواتین سمیت 10 افراد حسن ‘ فرینہ بی بی ‘ رفیق ‘ نسرین بی بی ‘ الطاف ‘ عمر ‘ شبیر احمد ‘ ندیم عباس ‘ غلام حسین ‘ حسن شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 شورکوٹ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا گیا تین شدید زخمیوں کونشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیا پیر جانیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ایک موٹر سائیکل سوار جو چوک مہر پورسے اپنے گھر جا رہا تھا کہ ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے محمد اظہر نامی خان گڑھ کا رہائشی نوجوان گر کر دم توڑ گیا بورے والا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق 461 ای بی کے زمیندار محمد سلیم نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی مکئی کی فصل میں ایک بوری میں بند لاش پڑی ہوئی ہے جس سے بدبو آرہی ہے اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس کے اے ایس آئی ملک محمد جاوید موقع پر پہنچے اور بوری کو کھولا تو پتا چلا کہ اس میں ایک ملنگ کی لاش بند تھی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جس نے خاکی رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اور ہاتھوں میں انگوٹھیاں پہنی ہوئی تھیں جس کی داڑھی اور سر کے بال کافی لمبے تھے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال روانہ کر دیا گیا مرنے والے کے جسم پر تشدد کے نشانات واضع تھے پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول جعلی پیر ہے جسے مریدنی کو چھیڑنے یا نا معلوم افراد نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر قتل کیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے میلسی سے سپیشل رپورٹر کیمطابق مدینہ چوک کا رہائشی غلام یاسین اپنے رشتہ دار محمد اجمل کے ہمراہ میلسی سے موٹر سائیکل پر مدینہ چوک جا رہے تھے جب وہ سائفن موڑ کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے آ نے والے ان ٹرینڈ لڑکے سے ذور دار دھماکے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں غلام یاسین کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور محمد اجمل کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد کے بعد بہاولپور ریفر کر دیا گیا جبکہ میلسی کے نواحی علاقہ ملک پور کا رہائشی نوجوان محمد سلیم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں جاں بحق ہوگیا راجن پور سے نمائندہ پاکستان، ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق انڈس ہائی وئے عمر کوٹ کے قریب کراچی جانیوالی مسافر کوچ نے اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد میں کم سن بچی بھی شامل ہے جاں بحق ہونیوالوں کے نام ثمینہ مائی ،سندری ،دلبر اور عرض محمد ہیں حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈارئیور موقع سے کوچ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھانہ عمرکوٹ پولیس نے کاروائی شروع کردی چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق چک نمبر 15/G روڑپر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان ایکسڈنٹ کے نتیجہ میں ایک عورت ریحانہ بی بی اور اسکے پیٹ میں بچہ جاں بحق جبکہ ایک آدمی جمشیدطارق اور ایک بچی فیضاں بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ واقعات کے مطابق زخمی جمشید طارق اپنی خالہ ریحانہ بی بی اور اسکی بچی فیضاں بی بی کو موٹر سائیکل پر لے کر چک 100/F میں لے جا رہا تھا۔ کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیو فوجی فیاض جو کہ نہایت غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا۔ موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ریحانہ بی بی اور جو کہ پیٹ میں بچہ تھا ۔ ایکسڈنٹ کے وقت بچہ باہر آگیا ۔ ماں اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔ بچی فیضاں بی بی اور جمشید طارق دونوں زخمی ہوگئے۔ خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گذشتہ روز خانقاہ شریف میں پچیس سالہ محمد اکرم اپنے گھر میں گرمی کی وجہ سے چلتے پنکھے کو اپنی طرف کرتے ہو ئے کر نٹ لگ گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جانحق ہوگیامرحوم کے تین معصوم بچے بھی ہیں نما ز جنازہ دربار حضرت محکم الدین سیرانی پر ادا کی گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -