”شادی کے بعد مجھے طعنے سننے پڑے کہ میری وجہ سے مصباح ۔۔۔“کپتان کی بیوی عظمیٰ خان نے آخری میچ میں تاریخی جیت کے بعد ایسی بات بتا دی کہ آ پ بھی حیران رہ جائیں گے

”شادی کے بعد مجھے طعنے سننے پڑے کہ میری وجہ سے مصباح ۔۔۔“کپتان کی بیوی عظمیٰ ...
”شادی کے بعد مجھے طعنے سننے پڑے کہ میری وجہ سے مصباح ۔۔۔“کپتان کی بیوی عظمیٰ خان نے آخری میچ میں تاریخی جیت کے بعد ایسی بات بتا دی کہ آ پ بھی حیران رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد مجھے طعنے سننے کو ملے کہ میری وجہ سے مصباح پاکستانی ٹیم میں سلیکٹ نہیں ہو ر ہے جس کے باعث میں نے اپنی وجہ سے مصباح کو ناکام ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردی ،میں ہر نماز اور تہجد کے بعد دعا مانگتی کے اللہ مصباح کو ہر وہ چیز عطا کرے جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں ۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دے کر سریز 1-2 سےاپنے نام کر لی

میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ مصباح نے مجھے 2007کے شروع میں کہا کہ مجھے صرف چھ مہینے کا ٹائم چاہیے ،میں کسی بھی شادی ،سالگرہ یا کسی بھی دوسری تقریب میں شریک نہیں ہوں گا ،صرف اپنی کرکٹ پر توجہ دوں گا ۔مصباح نے عہد کرکے مجھے نیٹ پیریکٹس کے لیے کیمرہ لے کر دیا جس سے مصباح الحق اپنی ویڈیو بناتے ۔مصباح نیٹ پریکٹس کا سارا ریکارڈ محفوظ کر کے پھر رات بھر اس کا جائزہ لیتے ،پھر سب نے دیکھا کہ مصباح الحق نے ایسی اڑان بھری کہ آج پاکستانیوں کو مصباح الحق پر فخر ہے ۔

مزید :

کھیل -