ایفیڈرین کیس : علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

ایفیڈرین کیس : علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کر کے پیش کرنے ...
ایفیڈرین کیس : علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے ایفیڈرین کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایفیڈرین کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت میں ہوئی ، خاتون جج ارم نیازی نے علی موسیٰ گیلانی اور دیگر 2ملزمان کی عدم حاضری پر وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 19مئی کو ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کر نے کا حکم سنا دیا ۔

عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم سنایا کہ 19 مئی تک تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

مزید :

قومی -