ایران میں مردے نہلانے والی خاتون کو ناجائز تعلقات پر قید اور کوڑے مارنے کا حکم ، ملزم کو بھی قید کرنے کی ہدایت

ایران میں مردے نہلانے والی خاتون کو ناجائز تعلقات پر قید اور کوڑے مارنے کا ...
ایران میں مردے نہلانے والی خاتون کو ناجائز تعلقات پر قید اور کوڑے مارنے کا حکم ، ملزم کو بھی قید کرنے کی ہدایت

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران کی عدالت نے غیر مرد کیساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے والی شادی شدہ خاتون کو 2سال قید اور 74کوڑوں کی سزا سنا دی ، خاتون مردے نہلانے کی نوکری پر مامور ہے ۔ ایران میں ’زنا‘ کے جرم کی سزا رجم، پھانسی یا طویل قید ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ قید کی سزا کے ساتھ ساتھ کوڑے مارنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

”العربیہ “ کے مطابق ایرانی کی انقلاب عدالت نے مردے نہلانے والی خاتون کو غیر مرد کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے پر 2سال قید اور74 کوڑوں کی سزا سنا دی جبکہ کیس میں نامزد مرد کوبھی قید اور 99کوڑے مارنے اور رہائی کے بعد کسی دور دراز علاقے میں بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ۔ ایرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تہران کی ایک عدالت نے مسز میناءکو مردے نہلانے اور اپنے دوست مرد کے ساتھ غیرقانونی مراسم رکھنے کے جرم میں قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔اخباری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ میناءکو3ماہ قبل اس کے شوہر کی طرف سے دی گئی درخواست پر حراست میں لیا گیا تھا۔ایرانی پولیس نے واقعے کی چھان بین کے بعد خاتون اور اس کے ساتھی کو قصور وار قرار دے کر اس کے ثبوت عدالت میں جمع کرائے ۔

آخری میچ میں حسن علی نے امپائر کے پیچھے ایسی ’شرارت‘ کر دی کہ دیکھ کر ہر وقت غصے میں رہنے والے مکی آرتھر سمیت سب کے قہقہے چھوٹ گئے، امپائر نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو شرمندہ ہو گیا

مزید :

بین الاقوامی -