25 روپے کے تنازعہ پر افغان لڑکا قتل

25 روپے کے تنازعہ پر افغان لڑکا قتل
25 روپے کے تنازعہ پر افغان لڑکا قتل

  

کراچی (اے این این )کراچی کے علاقے کریم آباد میں فلیٹ کے مالک نے 25 روپے کے تنازع پر فائرنگ کرکے 15 سالہ افغان لڑکے کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے افغان لڑکے نے فلیٹ کی سیڑھیاں صاف کرنے کے بعد مالک سے 25 روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا جس پر فلیٹ کے مالک ایاز ملک نے اس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ نور آغا ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے جوانوں مزاحیہ ویڈیو بنا کر اہم پیغام دے دیا ،گولیو اور گولوں کی گہن گرج میں گھرے جوانوں کو ہنستا کھیلتا دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی خوب دا دی

وہ اپنے بھائی عمر اور دیگر کے ہمراہ کریم آباد کے علاقے میں مکانات اور فلیٹوں سے کچرا جمع کرتے تھے مقتول سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی کا رہائشی تھا۔ فلیٹ مالک ایاز ملک نے مبینہ طور پر اپنی پستول نکالی اور اس پر فائرنگ کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ افغان لڑکے کو زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔ عزیز آباد پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی عمر کی مدعیت میں درج کرلی ۔

مزید :

کراچی -