بڑے عرب ملک سے سامنے آنیوالی یہ تصویر تو آپ نے د یکھ لی لیکن جب بجلی کے کھمبوں پرالٹے لٹکے افراد کی اس تصویر کے پیچھے چھپی اصل کہانی سامنے آئی تو ہر کوئی ہل کر رہ گیا کیونکہ۔۔۔
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کالعدم داعش نے عراقی شہر موصل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 145شہریوں کو پھانسی پر لٹکا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق داعش نے عراق کے شہر موصل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شہریوں کو قتل کر کے لاشیں بجلی کے کھمبوں کیساتھ لٹکا دیں۔
اعلیٰ سیکیورٹی آفیسر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے کارندوں نے مغربی موصل کے علاقے زنجیلی سے تعلق رکھنے والے 145شہریوں کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑ کر پھانسی پر لٹکا دیا ۔
مصباح اور یونس جیسی ریٹائرمنٹ ...عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جانکر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی
رپورٹرز کا کہنا ہے کہ داعش کے کارندوں نے ان افراد کو خلفاءکی سر زمین چھوڑنے کی کوشش پر مرتد قرار دیتے ہوئے لاشیں بجلی کے کھمبوں سے الٹی لٹکا دیںجن پر عراقی سیکورٹی فورسز کو اطلاعات دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز داعش کے دہشتگردوں کو موصل کے مغربی حصے سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے جہاں کچھ علاقے ابھی بھی انکے زیر قبضہ ہیں ۔