چینی سرزمین پر بیٹھ کر میچ کی جھلکیاں دیکھنے کے بعد وزیر اعظم نے مصباح الحق اور یونس خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پوری قوم خوش ہو گئی

چینی سرزمین پر بیٹھ کر میچ کی جھلکیاں دیکھنے کے بعد وزیر اعظم نے مصباح الحق ...
چینی سرزمین پر بیٹھ کر میچ کی جھلکیاں دیکھنے کے بعد وزیر اعظم نے مصباح الحق اور یونس خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پوری قوم خوش ہو گئی

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کیرئیر کے آخری میچ میں فتح حاصل کرنے والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین پیش کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے پاکستان کے لیے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ،شاندار فتح پر کھلاڑی اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو مصباح اور یونس کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ،دونوں کھلاڑیوں نے انتھک محنت اور سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں وزیراعظم نے میچ کی جھلکیاں بھی دیکھیں .

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر 'قبضہ، برقرار

مزید :

قومی -