”ماں کے بغیر تو۔۔۔“ مدرز ڈے پر بڑی بڑی ہستیاں اپنی ماﺅں کو مبارکباد دیتی رہیں لیکن ثقلین مشتاق سب پر بازی لے گئے، ایسا انمول پیغام جاری کیا کہ جس نے دیکھا اس کے دل میں اتر گیا

”ماں کے بغیر تو۔۔۔“ مدرز ڈے پر بڑی بڑی ہستیاں اپنی ماﺅں کو مبارکباد دیتی ...
”ماں کے بغیر تو۔۔۔“ مدرز ڈے پر بڑی بڑی ہستیاں اپنی ماﺅں کو مبارکباد دیتی رہیں لیکن ثقلین مشتاق سب پر بازی لے گئے، ایسا انمول پیغام جاری کیا کہ جس نے دیکھا اس کے دل میں اتر گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز (14 مئی) کو مدرز ڈے (ماﺅں کا عالمی) دن منایا گیا اور اس موقع پر دنیا کی بڑی بڑی ہستیاں اپنی ماﺅں کو مبارکبادیں دیتی رہیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر 'قبضہ، برقرار

کوئی اپنی ماں کو کھانے کیلئے باہر لے کر گیا تو کسی نے گھر میں ہی اپنی والدہ کیلئے کھانا بنایا۔ کسی نے اپنی ماں کیساتھ یادگار سیلفی کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا تو کسی نے محبت سے سرشار ہو کر کوئی شعر کہہ دیا۔

پاکستان کے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق بھی ایسے لوگوں میں شامل ہوئے جو اپنی ماﺅں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے تھے مگر انہوں نے ایسی ’انمول‘ بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی آنکھیں بھی فرط جذبات سے نم ہو جائیں گی۔

ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری اپنے بیان میں صرف دو جملے کہے لیکن ان کا اثر اتنا زیادہ ہے کہ جس نے بھی دیکھا اس کے دل میں اتر گیا۔

”اوئے عقل دے انے تے۔۔۔“ وسیم اکرم اور شعیب اختر ایک ایسے روپ میں سامنے آ گئے کہ دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے بے حال ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

انہوں نے اپنے پیغام میں روائتی پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور لکھا ”بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے۔۔۔ ماں کے بغیر تو کوئی دن ہی نہیں ہوتا۔“

سوشل میڈیا صارفین نے ثقلین مشتاق کے اس بیان کو خوب پسند کیا اور بہترین خیالات کا اظہار کرنے پر انہیں خوب داد دی۔

مزید :

کھیل -