فرانس کے نومنتخب صدر نے 450 یورو کا سوٹ جبکہ اہلیہ نے کرائے کا لباس زیب تن کیا

فرانس کے نومنتخب صدر نے 450 یورو کا سوٹ جبکہ اہلیہ نے کرائے کا لباس زیب تن کیا
فرانس کے نومنتخب صدر نے 450 یورو کا سوٹ جبکہ اہلیہ نے کرائے کا لباس زیب تن کیا

  

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کے نومنتخب صدر ایمانوئل میکخواں افتتاحی تقریب میں نہایت معمولی قیمت کا سوٹ پہن کر شریک ہوئے، جس کی قیمت صرف 450 یورو تھی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق میکخواں کے عملے نے بتایا کہ ان کی بیوی نے بھی تقریب میں شرکت کیلئے ایک جوڑا فیشن ہاﺅس سے کرائے پر لیا تھا جو وہ پہن کر تقریب میں شریک ہوئیں۔

نومنتخب صدر کی طرف سے یہ اقدام قیمتی لباس اور جواہرات کی سیاست سے خود کو الگ کرنے کی بظاہر کوشش لگتی ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے حامیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ماضی میں صدارت کے عہدے پر رہنے والوں سے مختلف ہوں گے۔

چین کا پیش کردہ بیلٹ وروڈ منصوبہ انتہائی بروقت او ر خوش کن ہے :روسی صدر

واضح رہے کہ ان کے پیش روفرانس ہولینڈ اور سابق صدر نکولس سرکوزی قیمتی لباس زیب تن کرنے کے حوالے سے جانے جاتے تھے جبکہ فرانس ہولینڈ کو توماہانہ 10ہزار یورو ہیئرڈریسر کو دینے پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -