اس تصویر میں موجود یہ چھوٹی لڑکی اور کروڑوں دلوں پرراج کرنیوالی بالی ووڈ کی یہ معروف اداکارہ کون ہے؟ نام ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

اس تصویر میں موجود یہ چھوٹی لڑکی اور کروڑوں دلوں پرراج کرنیوالی بالی ووڈ کی ...
اس تصویر میں موجود یہ چھوٹی لڑکی اور کروڑوں دلوں پرراج کرنیوالی بالی ووڈ کی یہ معروف اداکارہ کون ہے؟ نام ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مدرز ڈے پر نہ صرف عام شہری اپنی ماﺅں کو سلام پیش کر رہے ہیں بلکہ بالی ووڈ کے ستارے بھی اس دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کر رہے ہیں ۔بھارتی اداکار ہ کترینا کیف نے بھی مدرز ڈے پر والدہ کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھنے والے اپنی پسندیدہ ہیروئن کو پہنچاننے سے عاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں ، کترینا کیف کی اس تصویر کو دیکھ کر مداح بھی انہیںپہچان نہیں پا رہے۔

تصویرکترینا کیف کے پچپن کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ سوزین کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں جنہوں نے اس تصویر کو شیئر کرنے کے بعد لکھا ہے کہ ”میرے بچپن کی سب سے پسندیدہ یادیں اپنی والدہ کیساتھ ڈانس کرنا ہے جو بہت مضبوط خاتون ہیں جن کے بغیر دنیا کیا ہو سکتی ہے ؟

مزید :

تفریح -