تسلیم مائی کیس، متاثرہ کو راز فاش کرنے پر پھر فروخت کرنے کی دھمکی

تسلیم مائی کیس، متاثرہ کو راز فاش کرنے پر پھر فروخت کرنے کی دھمکی
تسلیم مائی کیس، متاثرہ کو راز فاش کرنے پر پھر فروخت کرنے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جتوئی (ویب ڈیسک) تسلیم مائی کیس میں متاثرہ کو راز فاش کرنے پر پھر فروخت کی دھمکی دے دی گئی. روزنامہ د نیا کے مطابق تسلیم مائی کے خاوند محمد افضل نے محبوب لغاری سے خریدا تھا، محبوب لغاری نے محمد افضل داجلی کو چار لاکھ روپے دے کر ڈی پی او مظفر گڑھ کو بیان دے کر مطمئن کیا، محبوب لغاری نے مجاہد، اللہ وسایا، عبدالمجید اور اس کی چار بیٹیوں کو دھمکیاں دیں کہ آپ نے تسلیم کو بلا کر ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے۔

دوسری طرف تسلیم مائی کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ تسلیم ہماری ماں ہے لیکن جاگیر داروں نے اسے فروخت کردیا، وڈیروں نے تسلیم مائی کو چار بیٹیوں سے ملنے بھی نہ دیا اور ان کو دھمکی دے کر کہا گر مزید کوئی راز فاش کیا تو تمہیں بیٹیوں سمیت قبائلی علاقوں میں فروخت کردیں گے، ایس ایچ او میر ہزار محمود اکبر نے بتایا کہ مدعیوں کی طرف سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

گلوکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لی بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر رہی, ٹینا ثانی

مزید :

لاہور -