کراچی سے پشاور تک ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کیلئے چین اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہو گیا

کراچی سے پشاور تک ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کیلئے چین اور پاکستان کے ...
کراچی سے پشاور تک ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کیلئے چین اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہو گیا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے پشاور تک ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والی فریم ورک ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری شریک ہوئے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر 'قبضہ، برقرار

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا، پنجاب اور سند ھ میں ریلوے مین لائن ون کی اپر گریڈیشن کی جائے گی جبکہ اس میں بلوچستان کا تھوڑا سا علاقہ بھی شامل ہو گا۔ چینی کمپنی اور انجینئرز منصوبے کے تمام تکنیکی امور پر کام کریں گے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تکمیل کی مدت ایک سال مقرر کی گئی ہے تاہم چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس پر تیزی سے کام کرتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے اور پوری منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ ایک 9 یا10 مہینوں میں مکمل کر لیا جائے۔

”اوئے عقل دے انے تے۔۔۔“ وسیم اکرم اور شعیب اختر ایک ایسے روپ میں سامنے آ گئے کہ دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے بے حال ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کیلئے تمام تر تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے ایک اور تحفہ ہے اور اسے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -