اٹلی میں کوسٹ گارڈز نے 484غیر تارکینِ وطن کو ڈوبنے سے بچالیا

اٹلی میں کوسٹ گارڈز نے 484غیر تارکینِ وطن کو ڈوبنے سے بچالیا
اٹلی میں کوسٹ گارڈز نے 484غیر تارکینِ وطن کو ڈوبنے سے بچالیا

  

روم(صباح نیوز)اٹلی کے ساحلی محافظوں نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے 484تارکینِ وطن کو بچالیا ہے جبکہ 7 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جاچکی ہیں۔اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساحلی محافظوں نے اطالوی سمندری حدود میں اطالوی بحریہ، دو نجی بحری جہازوں اور ایک امدادی گروپ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ربڑ کی چار کشتیوں پر سوار 484تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے جبکہ اس واقعے میں اب تک 7 افراد ہلاک ہوگئے۔کوسٹ گارڈز کے مطابق بنگلہ دیش اور مختلف افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے مذکورہ تارکین وطن نے لیبیا میں انسانی اسمگلروں کو بھاری رقوم ادا کی تھیں تاکہ وہ انہیں سمندری راستے سے یورپ پہنچا سکیں۔عالمی تنظیم برائے تارکینِ وطن کے مطابق اس سال پہلے چار مہینوں میں 45 ہزار سے زائد افراد شمالی افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے اٹلی پہنچ چکے ہیں اور یہ تعداد 2016 کے ان ہی مہینوں میں افریقہ سے اٹلی کی جانب ہونے والی غیرقانونی نقلِ مکانی کے مقابلے میں 40فیصد زیادہ ہے۔یورپ پہنچنے کی کوششوں میں اس سال اب تک 1200سے زیادہ افریقی باشندے ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -