گلوکار جواد احمد کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کروائیں گے

گلوکار جواد احمد کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن ...
گلوکار جواد احمد کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کروائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز) گلوکار جواد احمد نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا، آج اپنی نئی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کروائیں گے۔ گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی، ابرار الحق، اداکار مصطفےٰ قریشی، کنول نعمان، میزبان خوش بخت شجاعت اور دوسرے کئی فنکاروں کے بعد اب گلوکار جواد احمد نے بھی سیاست کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ گلوکار کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد عوام کے لئے برابری کی بنیاد پر حقوق کی جد و جہد کرنا ہے تاکہ سب کو برابری کی بنیاد پر تعلیم، صحت اور روزگار ملے۔

مزید :

تفریح -