گلوکارہ عینی کی اپنی بیٹی اور شوہر کیساتھ تازہ ترین تصاویر منظرعام پر آگئیں

گلوکارہ عینی کی اپنی بیٹی اور شوہر کیساتھ تازہ ترین تصاویر منظرعام پر آگئیں
گلوکارہ عینی کی اپنی بیٹی اور شوہر کیساتھ تازہ ترین تصاویر منظرعام پر آگئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کیرئیر کے آغاز میں ہی ترقی کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ عینی خالد  کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔عینی خالد کا اصل نام نور العین خالد ہے تاہم انہیں عینی خالد کے نام سے جانا جاتا ہے۔

”پاک شوبز “ کے مطابق گلوکارہ عینی خالد نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ نظر آرہی ہیں ۔ ان تصاویر میں وہ بے حد خوبصورت اور جازب نظر دکھائی دے رہی ہیں اور اپنی بیٹی عیشا کیساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔

عینی خالد کے ساتھ انکے شوہرسعد بھی موجود ہیں جو کسی شادی کی تقریب میں شریک نظر آرہے ہیں جہاں گلوکارہ نے مہندی کی مناسبت سے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور عیشا بھی اس رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہے۔عینی خالد موسیکار ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں ۔

مزید :

تفریح -