وزیراعظم آج ہانگ کانگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم آج ہانگ کانگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم آج ہانگ کانگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے

  

بیجنگ (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف (آج) پیر کو بیجنگ سے ہانگ کانگ روانہ ہوں گے‘ وزیراعظم ہانگ کانگ میں ینگ چھی لیک ویو انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر (آئی سی سی) میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وفد کے دیگر ارکان بیجنگ سے اسلام آباد واپس آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمدنواز شریف (آج) پیر کو بیجنگ سے ہانگ کانگ روانہ ہوں گے جہاں پر وہ ینگ چھی لیک ویو انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں شرکت کریں گے اور اپنے دورہ ہانگ کانگ کے دوران علی بابا گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے جہاں پر علی بابا گروپ کے چیئرمین جیک ما سے ملاقات کریں گے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ بیجنگ جانے والے چاروں وزراءاعلیٰ اور دیگر صحافتی وفد (آج) پیر کو بیجنگ سے وطن واپس روانہ ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -