گلوکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لی بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر رہی, ٹینا ثانی

گلوکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لی بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر ...
گلوکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لی بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر رہی, ٹینا ثانی

  

لاہور ( این این آئی)گلوکارہ ٹینا ثانی نے کہا ہے کہ میں نے گلوکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لی بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر رہی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ گلوکارہ نازیہ حسن میری کلاس فیلو تھیں اور انہوں نے گلوکاری کے میدان میں ان منٹ نقوش چھوڑے ہیں ، نازیہ حسن کا بھائی زوہیب بھی خوش شکل اور اچھی آواز کا مالک تھا اس کی گائیکی میں بھی بڑی پختگی تھی مگر ناجانے گلوکاری کیوں چھوڑ دی ۔

انہوں نے کہا کہ بچپن میں بڑی شرارتی ہوا کرتی تھی اور اکثر شرارت کی وجہ سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی ۔ ایک مرتبہ میرے ہاتھ سے والد صاحب کی عینک ٹوٹ گئی جب والد صاحب نے پوچھا تو میں نے سچ بول دیا کہ یہ مجھ سے ٹوٹی ہے جس پر میرے والد صاحب نے سچ بولنے پر مجھے گلے سے لگایا اور کہا کہ بیٹا ہمیشہ سچ بولنا ۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کو بھی یہی تلقین کرتی ہوں کہ وہ سچ بولیں کیونکہ اس میں برکت ہے اور سچ بولنے والا انسان مطمئن رہتا ہے ۔

گلوکارہ ٹینا ثانی نے کہا کہ مجھے صوفیانہ کلام سے بڑا لگاﺅ ہے اور فیض احمد فیض میرے پسندیدہ شاعر ہیں اور میں نے اپنا زیادہ کلام بھی انہی کا لکھا ہوا گایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لی بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر رہی ۔ فارغ اوقات میں مرزا غالب ، میر تقی میر ، ناصر کاظمی ، فیض احمد فیض ،احمد فراز اور علامہ اقبال کی کتابیں پڑھتی ہوں کیونکہ کتاب بینی سے انسان کا ذہن روشن ہوتا ہے ۔

مزید :

تفریح -