موجودہ دور میں کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کرسکتا، شی جن پنگ

موجودہ دور میں کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کرسکتا، شی جن پنگ
موجودہ دور میں کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کرسکتا، شی جن پنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(صباح نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کرسکتا ، تمام ممالک آپس کے تنازعات پرامن طریقے اور باہمی مذاکرات سے حل کریں ، ون بیلٹ ون روڈ خوشحالی کا عظیم منصوبہ ہے ، ہم ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرکے ترقی کر سکتے ہیں ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے  سیشن گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا آج کے دور میں کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کرسکتا ، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خوشحالی کا عظیم منصوبہ ہے ، ہم ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرکے ترقی کرسکتے ہیں ۔

چینی صدر نے کہا بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں ایشیا اور یورپ کے براعظموں پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ تمام ممالک آپس کے تنازعات پرامن طریقے اور باہمی مذاکرات سے حل کریں ، ہمیں آزاد تجارتی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہم شاہراہ ریشم جیسے منصوبوں سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ مربوط مواصلات کے لیے ریل اور شاہراہوں کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہے ، خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ضروری ہے ۔