بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت 50برس کی ہو گئیں

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت 50برس کی ہو گئیں
بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت 50برس کی ہو گئیں

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ انڈسٹری پر تین دہائیوں تک راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت 50برس کی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت آج اپنی 50ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اس مناسبت سے انہیں اہل خانہ ، دوست احباب اور اداکاراﺅں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور تحفے تخائف بھی موصول ہو رہے ہیں ۔

مادھوری ڈکشت 15 مئی 1967ءکو شنکر اور سنیہلتا ڈکشت کے ہاں پیدا ہوئیں،مادھوری نے 1984ءمیں فلم ابودھ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیامگرفلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر پائی جس کے بعد مادھوری کی پے درپے کئی فلمیں فلاپ ہوئیںاور پھرعامر خان کے ساتھ فلم ”دل “ نے کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

اداکارہ اب تک 6 فلم فیئر ایوارڈز جیت چکی ہیں،انہیں 13مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جو بالی ووڈ میں ایک ریکارڈ ہے۔2008ءمیں انہیں بھارت سرکارکی طرف سے پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا جو بھارت کا چوتھا بڑا سول اعزاز ہے،25 اگست 2001ءکو انہیں نیشنل سٹیزنز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مادھوری ڈکشت اپنے ”کھل نائیک سٹار“سنجے دت کی محبت میں گرفتار رہیںمگرسنجے دت کی گرفتاری کے باعث یہ جوڑا ایک دوسرے سے الگ ہو گیا۔

مادھوری نے اپنے کیرئیر کے عروج میں ڈاکٹر شری رام مادھو سے شادی کر لی اور امریکہ منتقل ہو گئیں،امریکی ریاست کولوریڈو میں 10 سال مقیم رہنے کے بعد 2011ءمیں اپنے شوہر اور دو بچوں کے ہمراہ بھارت واپس لوٹ آئیں۔

مزید :

تفریح -