مریدکے میں سابق بیوی کے نہ ماننے پر شوہر کی فائرنگ، لڑکی کا ماموں ہلاک، ملزم فرار

مریدکے میں سابق بیوی کے نہ ماننے پر شوہر کی فائرنگ، لڑکی کا ماموں ہلاک، ملزم ...
مریدکے میں سابق بیوی کے نہ ماننے پر شوہر کی فائرنگ، لڑکی کا ماموں ہلاک، ملزم فرار

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) تھانہ سٹی کے علاقہ منوں میں خاوند نے طلاق شدہ سابق بیوی کو منانے میں ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے صلح کے لئے آنے والے لڑکی کے ایک ماموں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ دو کو شدید زخمی کرکے اپنی بہن سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ہے۔

منوں آباد کے رہائشی مدعی دلاور ولد فقیر محمد کے مطابق اس کی نواسی نشاءکی شادی 2015ءکو گاﺅشالہ بندروڈ لاہور کے رہائشی طارہ علی ولد لال دین کے ساتھ ہوئی جس سے ایک بیٹا بھی پیدا ہوا۔ طاہر نے گھریلو ناچاقی کی بناءپر رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اپنی بیوی کو زبانی طور پر طلاق دے دی اور گھر سے نکال دیا جس کے باعث وہ اپنے میکے چلی آئی۔ ہفتہ کی رات طاہر اپنی ہمشیرہ ثناءبی بی کے ہمراہ اپنے سسرال آیا اور بیوی کو منانے کی کوشش کی۔ اس دوران سسرالیوں نے لڑکی کے تین مامئوں طاہر علی ولد محمد نذیر، شان عرف شانی اور شاہد کے علاوہ محمد رفیق اور منور علی وغیرہ کو بھی بلالیا۔ بات چیت کے دوران سسرالیوں نے اپنی بیٹی کو خاوند کے ساتھ بھیجنے سے انکار کیا تو طاہر علی نے پسٹل نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی طاہر، شان عرف شانی اور شاہد شدید زخمی ہوگئے۔

مزید :

شیخوپورہ -