شادی سے ایک ہفتہ قبل تیاریوں میں مصروف دولہا لکڑی کی خریداری کیلئے آرے پر جا پہنچا ، اسی دوران آرے کا بلیڈ ٹوٹ کر۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

شادی سے ایک ہفتہ قبل تیاریوں میں مصروف دولہا لکڑی کی خریداری کیلئے آرے پر جا ...
شادی سے ایک ہفتہ قبل تیاریوں میں مصروف دولہا لکڑی کی خریداری کیلئے آرے پر جا پہنچا ، اسی دوران آرے کا بلیڈ ٹوٹ کر۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  

حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں ٹھٹھی بہلول پور میں آرے کا بلیڈ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، مرحوم کی ہفتے بعد شادی طے تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسمی سرفراز شاہ ولد محمد ساکن بہلول پور جس کا بھتیجا  نذیر ایڈووکیٹ کی شادی مورخہ 21-05-2017 کو تھی اور وہ شادی کی تیاری کیلئے آرے پر لکڑیاں کٹوارہا تھا کہ اچانک آرے کی مشین کا بلیڈ ٹوٹ کر اس کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔  زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) منتقل کیاگیا  جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی اور  بتایاکہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ 

مزید :

حافظ آباد -