پاکستانی ٹیم کی جیت بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی

پاکستانی ٹیم کی جیت بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی
پاکستانی ٹیم کی جیت بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی

  

ڈومینیکا (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار اور تاریخی فتح بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی ۔بھارتی اخبار ‘دی ہندو‘ نے بھی ٹیسٹ کے آخری لمحات میں پاکستان کی فتح کو شاندار انداز میں سراہا اور اسے مصباح الحق اور یونس خان کےلئے بہترین فیئرویل قرار دیا۔العربیہ ٹی وی کی ویب سائٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے پر کہا کہ ریٹائر ہونے والے مصباح اور یونس کےلئے یہ یاد گار موقع ہوگا۔

کرکٹ ویب سائٹ نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میں مزاحمت کرنے والے روسٹن چیز کھڑے رہ گئے، ڈرامائی انداز میں فتح کے بعد پاکستان کے مصباح اور یونس کو یادگار طریقے سے الوداع کیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے کہا کہ اگر چہ ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز کو آﺅٹ کرنے کی کوشش میں پاکستانی کرکٹرز کے پسینے چھوٹ گئے تاہم فتح کا جشن اور اپنے دو سینئر کھلاڑیوں کو فیئرویل دینا ، دیومالائی قصے کہانی جیسا لگا۔

مزید :

کھیل -