آخری میچ میں حسن علی نے امپائر کے پیچھے ایسی ’شرارت‘ کر دی کہ دیکھ کر ہر وقت غصے میں رہنے والے مکی آرتھر سمیت سب کے قہقہے چھوٹ گئے، امپائر نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو شرمندہ ہو گیا

آخری میچ میں حسن علی نے امپائر کے پیچھے ایسی ’شرارت‘ کر دی کہ دیکھ کر ہر وقت ...
آخری میچ میں حسن علی نے امپائر کے پیچھے ایسی ’شرارت‘ کر دی کہ دیکھ کر ہر وقت غصے میں رہنے والے مکی آرتھر سمیت سب کے قہقہے چھوٹ گئے، امپائر نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو شرمندہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈومنیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوجوان پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی اپنی کارکردگی کیساتھ ساتھ شرارتوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور ’چلبلی‘ طبیعت ہونے کے باعث سینئر کرکٹرز کی آنکھوں کا تارا بھی ہیں۔

”اوئے عقل دے انے تے۔۔۔“ وسیم اکرم اور شعیب اختر ایک ایسے روپ میں سامنے آ گئے کہ دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے بے حال ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں انہوں نے امپائر کے ساتھ ایک ایسی شرارت کی کہ سب کے قہقہے چھوٹ گئے اور ہر وقت غصے میں رہنے والے مکی آرتھر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے جبکہ امپائر مسکرائے تو ضرور مگر تھوڑے سے شرمندہ بھی نظر آئے۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں محمد عباس نے گیبرئیل کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی تو امپائرنے آﺅٹ قرار دیدیا جس پر گیبرئیل نے فورا ریویو لے لیا اور معاملہ ’بڑی سکرین‘ پر پہنچ گیا۔
ریویو میں ان کے آﺅٹ ہونے کی تصدیق ہوئی تو حسن علی کے دماغ میں شرارت آ گئی اور وہ فوراً امپائر کے پیچھے جا کھڑے ہوئے۔

تھرڈ امپائر سے آﺅٹ کی تصدیق ہونے کے بعد جیسے ہی امپائر نے اپنی انگلی بلند کی تو حسن علی نے بھی ہوبہو ان کی نقل کرتے ہوئے ایسا ہی کیا جس پر تمام کھلاڑیوں اور پویلین میں بیٹھی مینجمنٹ کے بھی قہقہے پھوٹ پڑے۔


امپائر نے آﺅٹ دینے کے فوراً بعد پیچھے مڑ کر دیکھا تو حسن علی نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، امپائر نے بھی ان کی شرارت کا جواب ذرا مسکرا کر دیا مگر وہ تھوڑے سے شرمندہ بھی نظر آئے۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔

مزید :

کھیل -