مستونگ جیسے واقعات سے ہمارا مشن اور راستہ تبدیل نہیں ہو سکتا: مولانا فضل الرحمان

مستونگ جیسے واقعات سے ہمارا مشن اور راستہ تبدیل نہیں ہو سکتا: مولانا فضل ...
مستونگ جیسے واقعات سے ہمارا مشن اور راستہ تبدیل نہیں ہو سکتا: مولانا فضل الرحمان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ۔”ملک میں جائز حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی “۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دنیا کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح نوجوانوں کو اشتعال دلا کر ریاست کے سامنے لایا جائے ۔ پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ۔مستونگ جیسے واقعات سے ہمارامشن اور راستہ تبدیل نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور ہم کامیاب ہونگے ۔افتخار چودھری نے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی ۔

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت 50برس کی ہو گئیں

اس موقع پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کرے ۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت سے قافی فیض عیسیٰ کی رپورٹ پر عملدرآمد کرانے میں کردار ادا کریں ۔

انکا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور دہشتگردی کو کسی صور ت برداشت نہیں کریں گے ۔دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کے دوران مستونگ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا ۔

مزید :

قومی -