مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ گوادر نہیں وہاں سے 60 سے 70 کلومیٹر دور پیش آیا: ثناءاللہ زہری

مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ گوادر نہیں وہاں سے 60 سے 70 کلومیٹر دور پیش آیا: ...
مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ گوادر نہیں وہاں سے 60 سے 70 کلومیٹر دور پیش آیا: ثناءاللہ زہری

  

بیجنگ، کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ گوادر میں پیش نہیں آیا ، گوادر 500کلومیٹر پر پھیلی ہوئی پٹی ہے اور مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ وہاں سے 60 سے 70 کلومیٹر دور کسی سڑک پر کام کے دوران پیش آیا۔ اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ، ہندوستان یہاں نہیں آیا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی طریقے سے تو پیغام پہنچائے گا۔

مزید :

کوئٹہ -