قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے , وزیر خزانہ اسحاق ڈار

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے , وزیر ...
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے , وزیر خزانہ اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کا قومی کرکٹ ٹیم کےلئے کردار اور گرانقدر خدمات قابل تحسین ہیں ۔ پیر کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجہ میں ملک نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

وزیراعظم نے لیجنڈری کرکٹرز مصباح الحق اور یونس خان کے قومی کرکٹ ٹیم کےلئے کردار اور گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بالعموم نوجوانوں اور بالخصوص نوجوان کرکٹرز کو ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کی سپورٹس مین شپ، مسلسل محنت اور تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے قومی ٹیم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سخت محنت اور شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -