حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی تعلیمات کو سمجھنے اور امن و محبت عام کرنے کی ضرورت ہے , گور نرسندھ محمد زبیر

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی تعلیمات کو سمجھنے اور امن و محبت عام کرنے کی ضرورت ...
حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی تعلیمات کو سمجھنے اور امن و محبت عام کرنے کی ضرورت ہے , گور نرسندھ محمد زبیر

  

کراچی (این این آئی) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی تعلیمات کو سمجھنے اور امن و محبت عام کرنے کی ضرورت ہے عوام دہشت گردوں اور تخریب کاروں پر کڑی نگاہ رکھیں ملک دشمن عناصر یہاں ترقی ہو تا دیکھنا نہیں چاہتے۔ وہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے765واں سالانہ عرس کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئےکررہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی وزراءنثار کھوڑو ، ناصر حسین شاہ اور سید غلام شاہ جیلانی ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ وہ عظیم بزرگ ہیں جنہیں خطے میں خصوصی اہمیت حاصل ہے ملک و بیرون ِ ملک سے ان کے عقیدت مند یہاں حاضر ہو تے ہیں تاہم ان کی تعلیمات کو سمجھنے اور امن و محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہاں 3 ماہ قبل ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو ئیں جس کا سب کو رنج ہے اب سندھ حکومت نے مزار کی عمارت کی بحالی کا کام کرلیا ہے اور سیکورٹی کے بھی بہتر انتطامات کئے گئے ہیں۔ ہر اہم مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی اہلکار لگائے گئے ہیں ہر مشکوک شخص پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اور سیکورٹی ادارے الرٹ ہیں انشاءاللہ تینوں دن زائرین کو تکلیف نہیںہو گی اور امن و امان سے عرس کی تقریبات مکمل ہو جائیں گی انہوں نے کہاکہ گوادر کا حالیہ واقعہ دل خراش ہے جس میں 10 مزدور شہید ہو ئے ہیں ان کا تعلق سندھ سے ہے انہوں نے کہاکہ دشمن کی آنکھوں میں سی پیک منصوبہ اور پاکستان کی تیزی سے ہو تی ہو ئی ترقی کھٹک رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چائنا میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور چاروں صوبائی وزراءکی وہاں موجود گی قومی اتحاد کی مظہر ہے ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہاکہ وہ سکھر آئی بی اے دورے پر گئے تھے وہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کسی اجلاس کی صدارت یا اس میں شرکت نہیں کی میں ایک الگ کمرے میں تھاجبکہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی لوگ دوسرے کمرے میں تھے -

مزید :

کراچی -