ایف سی نے متعدد چوکیاں خالی کر دیں، پولیس نے بھی کنٹرول نہیں سنبھالا

ایف سی نے متعدد چوکیاں خالی کر دیں، پولیس نے بھی کنٹرول نہیں سنبھالا
ایف سی نے متعدد چوکیاں خالی کر دیں، پولیس نے بھی کنٹرول نہیں سنبھالا

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ایف سی نے کوئٹہ شہر میں متعدد چیک پوسٹیں خالی کر دیں مگر‘ ایک ہفتہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے ان چیک پوسٹوں کا کنٹرول سنبھالا نہیں گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چند ماہ قبل صوبائی حکومت اور ایف سی کے اعلی حکام کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی بحالی کے بعد ایف سی مرحلہ وار چیک پوسٹوں کاکنٹرول پولیس کے حوالے کر دیا جائیگا اور ایف سی واپس اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی طرف لوٹ جائیگی جبکہ ایف سی پولیس کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہے گی اس فیصلے کے تناظر میں ایک ہفتہ قبل ایف سی نے شارع اقبال ‘ کواری روڈ ‘ گوالمنڈی چوک ‘ ڈبل روڈ سمیت متعدد مقامات پر چیک پوسٹیں خالی کر دیں لیکن تا حال پولیس یا بی سی کے اہلکاروں کی تعیناتی نہیں ہو سکی جس کے باعث جرائم خصوصا“ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خالی چیک پوسٹیں پولیس ‘بی سی اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

کوئٹہ -