عالمی عدالت کے ذریعے کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے بھارت کا 13 رکنی وفد ہالینڈ پہنچ گیا

عالمی عدالت کے ذریعے کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے بھارت کا 13 رکنی وفد ہالینڈ ...
عالمی عدالت کے ذریعے کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے بھارت کا 13 رکنی وفد ہالینڈ پہنچ گیا

  

ایمسٹرڈیم(ویب ڈیسک) پاکستان سے سزائے موت پانیوالے بھارتی جاسو س کلبھوشن یادیو کو بچانےاور اپنا مقدمہ عالمی عدالت میں  لڑنے کے لیے بھارت کا 13 رکنی وفد ہالینڈ  پہنچ گیا اور شیڈول کے مطابق بھارتی درخواست کی سماعت آج ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا پانچ رکنی جبکہ بھارت کا 13 رکنی وفد ہالینڈ کے شہر دی ہیگ پہنچ گیا ہے ۔ حکام کے مطابق بھارتی جاسوس کا پاکستان میں دہشتگردی پر اعترافی بیان پاکستانی مقدمے کا اہم نکتہ ہوگا ۔ عالمی عدالت کے اصول کے مطابق بھارتی وکلا جاسوس یادیو کے دفاع میں پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجےدلائل شروع ہونے تھے  جبکہ پاکستانی وکلا شام چھ بجے اپنا مقدمہ عدالت کے روبرو پیش کریں گے ۔

مزید :

بین الاقوامی -