سچن ٹنڈولکر نے اپنی اہلیہ کیساتھ رومانس اور محبت کی کہانی فلم میں بیان کردی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کےسابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنی محبت کی کہانی فلم میں بیان کردی اور مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ لوگوں کو سینما گھر میں اہلیہ کے ساتھ رومانس دیکھنے کا موقع ملے گا،مداحوں کو بائیو پک فلم میں ذاتی زندگی کے بعض گوشوں سے آگاہی ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر نےبتایا کہ بائیو پک فلم میں مداحوں کو اہلیہ انجلی کے ساتھ رومانس کو بھی دیکھنے کا موقع ملے گا، فلم انتظامیہ کو بعض معلومات فراہم کرنے کیلئے اپنی فیملی سے باقاعدہ اجازت طلب کی تھی اور مووی میں فلم بین ان کے اہلیہ سے ملنے اور دیگر چیزوں سے متعلق جان سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پہلے کوچ راما کانت اچرکر زندگی کا اہم حصہ ہیں۔