وزیراعظم یوتھ لون پروگرام،رواں سال 21ہزار سے زائد افراد نے کاروبارہ شروع کیا

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام،رواں سال 21ہزار سے زائد افراد نے کاروبارہ شروع کیا
وزیراعظم یوتھ لون پروگرام،رواں سال 21ہزار سے زائد افراد نے کاروبارہ شروع کیا

  

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے دوران وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت 21ہزار سے زائد افراد نے اپنا کاروبار شروع کیا،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے موجودہ حکومت نے یوتھ لون پروگرام کا آغاز کیا،سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر اپنا کاروبار شروع کرنے کئے لئے قرضے دیے گئے،اب تک کے اعداد شمار کے مطابق 74ہزار 461افراد نے قرض حاصل کرنے کےلئے درخواستیں جمع کرائیں اور 21ہزار 137افراد قرض حاصل کرنے میں کامیاب رہے،سکیم سے مستفید ہونے والوں میں 84فیصد مرد اور 16فیصد خواتین شامل ہیں،وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت 17ارب 70کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے،7 ارب روپے کے قرضے ڈیری فارمنگ کا بزنس شروع کرنے کےلئے دیئے گئے جو سب سے زیادہ ہیں،دوسرے نمبر پر 2ارب روپے کے قرضے جنرل سٹورز کھولنے کے لئے دیئے گئے،واضع رہے کہ 20لاکھ روپے کے قرض پر 6 فیصد سروس چارجز کی مد میں وصول کیے گئے۔

مزید :

بزنس -