فلسطینی صدر محمود عباس 4 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے

فلسطینی صدر محمود عباس 4 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے
فلسطینی صدر محمود عباس 4 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے

  

نئی دہلی (آن لائن) فلسطینی صدر محمود عباس چار روز دورے پر بھارت پہنچ گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر محمود عباس کا یہ بھارت کا تیسرا سرکاری دورہ ہے بیان میں کہا گیا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی کا دورہ دوطرفہ تعلقات ، مشرق وسطی امن عمل اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کے حوالے سے انتہائی سودمند ثابت ہو گا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کے علاوہ فلسطینی صدر سینٹر فار ڈویلپمنٹ ایڈوانسڈ کمیوٹنگ اور دوسرے اہم مامات کا دورہ بھی کریں گے ۔ 

مزید :

بین الاقوامی -