سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے استغاثہ پر کارروائی کے لئے 29 مئی کی تاریخ مقرر

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے استغاثہ پر کارروائی کے لئے 29 مئی کی تاریخ مقرر
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے استغاثہ پر کارروائی کے لئے 29 مئی کی تاریخ مقرر

  

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے استغاثہ پر کارروائی کے لئے 29 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر استغاثہ کی سماعت کے دوران سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا حکم امتناعی کی وجہ سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔تاہم پولیس افسر اور اہلکار پیش ہوئے۔استغاثہ پر سماعت کرنے والے جج چوہدری اعظم کے تبادلے کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے دوسرے جج نے استغاثہ پر کارروائی کے لئے 29 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔ عوامی تحریک کے رہنما حامد جواد نے استغاثہ میں استدعا کی کہ سانحہ ماڈلٹاﺅن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

لاہور -