ون بیلٹ فورم میں دنیا کی اعلیٰ ترین قیادت موجود ہے ،پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں :چینی صدر

ون بیلٹ فورم میں دنیا کی اعلیٰ ترین قیادت موجود ہے ،پوری دنیا کے ساتھ مل کر ...
ون بیلٹ فورم میں دنیا کی اعلیٰ ترین قیادت موجود ہے ،پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں :چینی صدر

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کے صدر شی جن پنگ ون بیلٹ ون روڈ فورم میںد نیا کی اعلیٰ ترین قیادت شریک ہے ،ہم پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،فوم کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام پہنچا ۔ان کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ سے دنیا کے تمام ممالک مستفید ہو ں گے ۔

سعودی عرب روانگی سے قبل ایف بی آئی کا نیا سربراہ نامزد کردوں گا‘صدر ٹرمپ

ون بیلٹ ون روڈ فورم میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈ فورم خطے کی معاشی ترقی میں تیزی لائے گا ،عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی ،ترقیاتی منصوبوں کے لیے پالیسی تعاون فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ روڈ فورم خطے کی معاشی ترقی میں تیزی لائے گا ،کسی قسم کے سیاسی مقاصد کو لے کر آگے نہیں لے جا رہے ۔چینی صدر نے کہا کہ منصوبہ خطے میں ترقی کا ضامن ہو گا اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے ،شاہراہوں کا نیٹ ورک اور معیشت کی مضبوطی ترجیحات ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -