بورڈ کیساتھ تنازعہ شدت اختیار کرنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز نے ہڑتال کرنے پر غور شروع کردیا

بورڈ کیساتھ تنازعہ شدت اختیار کرنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز نے ہڑتال کرنے پر ...
بورڈ کیساتھ تنازعہ شدت اختیار کرنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز نے ہڑتال کرنے پر غور شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹرز کا بورڈ کے ساتھ معاوضوں کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا اور کرکٹرز نے ہڑتال کرنے پر غورشروع کردیا جس کی تصدیق بورڈ کے ڈائریکٹرمارک ٹیلر نے بھی کردی ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جون کے آخر تک ڈیل نہ ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے انتہائی قدم اٹھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، سابق کپتان اور آسٹریلوی بورڈ کے ڈائریکٹر مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ کرکٹرز جنوری سے ہی ہڑتال کے آپشن پر غور کررہے ہیں۔ 

تنازعہ کے طول پکڑنے پر پلیئرز ایسوسی ایشن نے بورڈ کو ثالثی کی پیشکش کردی، اے سی اے کے چیف الیسٹر نکولس کہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا دھمکیاں دینے کے بجائے مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرے، تمام چیزوں کے باوجود پلیئرز اپنی پہلی پیشکش پر قائم ہیں کہ اس معاملے کو ثالث کے پاس لے جانا چاہیے، ہم کرکٹ آسٹریلیا کو بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ نیا ماڈل زبردستی قبول کرانے کیلیے دھمکیوں کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے معاملے کو ثالث کے پاس لے جائے۔
 

مزید :

کھیل -