یونس خان بڑے کرکٹر ہیں ،مصباح اور یونس نے پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنا ر کیا :اظہر الدین ،کیون پیٹرسن

یونس خان بڑے کرکٹر ہیں ،مصباح اور یونس نے پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنا ر کیا ...
یونس خان بڑے کرکٹر ہیں ،مصباح اور یونس نے پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنا ر کیا :اظہر الدین ،کیون پیٹرسن

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کپتان اظہر الدین نے کہا ہے کہ یونس خان بہت بڑے کرکٹر ہیں ،یونس خان نے 10ہزار رنز بنائے جو آسان کام نہیں تھا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الدین نے یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا ،ان کا کہنا تھا کہ یونس خان بہت بڑے کرکٹر ہیں ،یونس خان نے 10ہزار رنز بنائے جو آسان کام نہیں ۔

ادھر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے یونس خان اور مصباح الحق بہترین کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کو کامیابیوں سے ہم کنار کیا ،دونوں کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمی محسوس ہو گی ۔

ادھر سری لنکن ٹیم کے سابق کھلاڑی کمہار سنگا کار نے مصباح الحق اور یونس خان کے کیریر کو بہتر ین قرار دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اونچائیوں پر لے کر گئے ۔سابق کرکٹر میہلا جے وردھنا نے بھی دونوں کھلاڑیوں کو بہترین کیر ئیر پر مبارکباد پیش کی ۔

مزید :

کھیل -