کاروان علم فاﺅنڈیشن نے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے نیا منصوبہ متعارف کرا دیا

کاروان علم فاﺅنڈیشن نے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے نیا منصوبہ متعارف کرا دیا
کاروان علم فاﺅنڈیشن نے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے نیا منصوبہ متعارف کرا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امتخانات ہو گئے اور رزلٹ بھی آگیا مگر اب کیا کریں؟ کاروان علم فاﺅنڈیشن نے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے ”کیرئیر کاروان “ کے نام سے منصوبہ متعارف کر ادیا ۔

”ڈیلی پاکستان “ کے مطابق غریب اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی مالی امداد کرنے والی کاروان علم فاﺅنڈیشن نے نوجوانوں کی قونصلنگ کیلئے منصوبے کا آغاز کر دیا جس کے تحت نوجوان اس  فاﺅنڈیشن کی ویب سائٹ ویزٹ کر کے اپنے کیرئیر کے انتخاب میں مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوشن کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان پاکستان کی مجموعی آباد ی کا 60فیصد ہیں جن میں 16سے 28سال کی عمر کے درمیان تقریباُُ58فیصد نوجوان تعلیم یافتہ ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پڑھنے لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

’آپ پڑھیں ، ہم فیس بھریں‘کارروان علم فاؤنڈیشن سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اسی طرح پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ برائے 2013-14ءکی رو سے پاکستان کے 1086ڈگری کالجز اور یونیورسٹیوں میں 30لاکھ طالب علم گریڈ 13سے 16تک زیر تعلیم ہیں جنہیں حوصلہ افزائی ، مناسب رہنمائی اور مالی امداد سے بہترین مستقبل دیا جا سکتا ہے۔

مزید :

لاہور -