پاناما کیس تحقیقات : جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی منی ٹریل سے متعلق سوالنامہ تیار کر لیا

پاناما کیس تحقیقات : جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی منی ٹریل سے متعلق سوالنامہ ...
پاناما کیس تحقیقات : جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی منی ٹریل سے متعلق سوالنامہ تیار کر لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی منی ٹریل سے متعلق سوالنامہ تیار کر لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق واجد ضیاءکی سربراہی میں قائم مشترکہ جے آئی ٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹیٹ بینک ، نیب اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہوئے ۔ اجلاس میں شریف خاندان کی منی ٹریل کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ٹیموں کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا ۔

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت 50برس کی ہو گئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی منی ٹریل سے متعلق سوالنامہ تیار کر لیا ہے جس کے بعد شریف فیملی کو قطری خط اور سرمایہ کاری سے متعلق جواب دینا ہوگا ۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی منی ٹریل بھی حاصل کر لی ہے ۔

مزید :

قومی -