بھارتی فورسز نے گورداس پور میں 60سالہ خاتون کو شہید کر دیا

بھارتی فورسز نے گورداس پور میں 60سالہ خاتون کو شہید کر دیا
بھارتی فورسز نے گورداس پور میں 60سالہ خاتون کو شہید کر دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 60سالہ پاکستانی خاتون کو شہید کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز نے گورداس پور میں 60سالہ بوڑھی خاتون کو سرحد پار کرنے کے الزام کی بنیاد پرفائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ توار اور پیر کی درمیانی رات بھارتی ریاست پنجاب کے سرحدی علاقے گورداس پور میں بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کا گشت کررہے تھے کہ انہوں نے رات کی تاریکی میں ایک شخص کو مبینہ طور پر پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہوتے دیکھا اور آو¿ دیکھا نا تاو¿ فائرنگ کرکے اسے مار دیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والا کوئی مرد نہیں بلکہ ایک عورت ہے اور اس کی عمر بھی 60 سال ہے۔

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت 50برس کی ہو گئیں

بی ایس ایف ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ماری گئی خاتون کے پاس سے کوئی بھی قابل ذکر چیز برآمد نہیں ہوئی، ترجمان نے اپنے اہلکاروں کی درندگی پر پردہ ڈالنے کے لیے موقف اختیار کیا ہے کہ فائرنگ سے پہلے خاتون کو متنبہ کیا تھا لیکن اس نے اس پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا تھا، جس پر اہلکاروں کو فائرنگ کرنا پڑی۔

بعد ازاں بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز کے حکام کو فلیگ میٹنگ میں جاں بحق خاتون کی تصاویر فراہم کی ہیں تاکہ خاتون کی شناخت کی جاسکے لیکن اب تک پاکستان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -