کراچی ایئر پورٹ پر طیارے سے پرندہ جا ٹکرایا ، مسافر اور عملہ محفوظ

کراچی ایئر پورٹ پر طیارے سے پرندہ جا ٹکرایا ، مسافر اور عملہ محفوظ
کراچی ایئر پورٹ پر طیارے سے پرندہ جا ٹکرایا ، مسافر اور عملہ محفوظ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ جا ٹکرایا جس کے بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔بوئنگ 737 کراچی سے اسلام آباد جار ہا تھا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے چند لمحے بعد پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی تاہم کپتان نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوے جہاز کو بحفاظت کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا ۔حادثہ ایئرپورٹ سے 16کلو میٹر دور پیش آیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جہاز کا کپتان ، عملہ اور مسافر محفوظ رہے تاہم ونڈ شیلڈ کی مرمت  کا کام جاری ہے اور انجینئر ز طیارے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید :

کراچی -