پیپلز پارٹی کا فاٹا کنونشن، کارکنان میں ہاتھا پائی، کرسیاں چل گئیں

پیپلز پارٹی کا فاٹا کنونشن، کارکنان میں ہاتھا پائی، کرسیاں چل گئیں
پیپلز پارٹی کا فاٹا کنونشن، کارکنان میں ہاتھا پائی، کرسیاں چل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے فاٹا کنونشن کے بعد جیالے آپس میں الجھ گئے، ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرہ بازی اور ہاتھا پائی ہوئی جبکہ کرسیوں کے ذریعے بھی ایک دوسرے کو مات دینے کی کوششیں کی گئیں۔

آصف علی زرداری کا فاٹا میں پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان، موجودہ حکومت نااہل، میں اور بلاول آئندہ انتخابات میں حکومت بنا کر دکھائیں گے: سابق صدر
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام فاٹا کنونشن میں سابق صدر آصف علی زرداری کے گرینڈ جرگے سے خطاب کے بعد جیالے ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے ، یہ شدید قسم کی لڑائی اس وقت دیکھنے میں آئی سابق صدر اپنا خطاب کرنے کے بعد چلے گئے، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فاٹا کے جیالوں نے اخونزادہ چٹان کو فاٹا کے مطالبات پیش کرنے کے لئے ایک لسٹ دی ہوئی تھی تاکہ وہ لسٹ سابق صدر آصف علی زرداری کے سامنے پیش کر سکیں لیکن آصف علی زرداری کی مصروفیات کی وجہ سے انہیں مطالبات پیش کرنے کا موقع نہیں ملا نہ ہی فاٹا کے دیگر جیالوں اور قبائلی عمائدین کو جرگے سے خطاب کا موقع دیا گیا۔ اس کے بعد جیالے دو حصوں میںتقسیم ہو گئے، ایک حصہ اخونزادہ چٹان کی حمایت کر رہا تھا جبکہ دوسرا گروپ ان کی مخالفت کر رہا تھا۔ اخونزادہ چٹان کے خلاف مخالفین نے نعرہ بازی کی جس کے باعث ان کی حمایتی سیخ پا ہوگئے ۔جس کے بعد جیالے ایک دوسرے سے الجھ پڑے ، جیالوں میں شدید قسم کی ہاتھا پائی ہوئی جبکہ انہوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں چلا دیں۔دوسری جانب جیالوں کو قابو کرنے کے لئے کوئی بھی قائد وہاں موجود نہیں تھا۔ تمام قائدین سابق صدر کی آﺅ بھگت میں مصروف رہے اور جیالوں کی لڑائی جا ری رہی۔

مزید :

پشاور -