پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 637 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52 ہزار 388 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 637 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52 ہزار 388 ...
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 637 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52 ہزار 388 پوائنٹس پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث 100 انڈیکس 637 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52 ہزار 388 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں 637 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث انڈیکس 52 ہزار کی نفسیاتی حد پار کرکے 52 ہزار 388 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14 کروڑ 78 لاکھ 82 ہزار 910 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 17 ارب 60 کروڑ 94 لاکھ 37 ہزار 792 روپے رہی ۔
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 402 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 206 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 180 میں کمی اور 16 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید :

بزنس -