ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ،106 روپے 40 پیسے کا ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ڈالر 106 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کے اضافے کے ساتھ 105 روپے 85 پیسے ہوگئی جبکہ اس کی قیمت فروخت 106 روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں بھی 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 136 روپے اور قیمت فروخت 137 روپے 75 پیسے ہوگئی۔