تحریک انصاف جو تبدیلی خیبرپختونخوا میں لائی ، اس کی مثال چاروں صوبوں میں نہیں ملتی:اسد عمر

تحریک انصاف جو تبدیلی خیبرپختونخوا میں لائی ، اس کی مثال چاروں صوبوں میں ...
تحریک انصاف جو تبدیلی خیبرپختونخوا میں لائی ، اس کی مثال چاروں صوبوں میں نہیں ملتی:اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جو تبدیلی خیبر پختونخوا میں لائی ہے اس کی مثال چاروں صوبوں میں بھی نہیں ملتی جبکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے شہرپر راج کرنے والی جماعت نے کبھی کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے کو ترجیح نہیں دی۔

کسٹم عملے کی کوئٹہ ایئر پورٹ پر کارروائی، 50لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی موبائل فون بر آمد

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا ضلع وسطی کے دورے کے موقع پر یوسی36لیاقت آباد میں عوامی رابطہ آفس کے افتتاح، نارتھ کراچی سیکٹر 5-Bاور عید گاہ گراﺅنڈ گلبہار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کراچی میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے اور انشاءاللہ آئندہ عام انتخابات میں کراچی کی عوام اس شہر کی بہتر ی اور ترقی کی خاطر تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر یہ ثابت کردے گی کہ کراچی کے شہری تبدیلی کے خواہش مند ہیں اور حقیقی تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر اچی کی عوام اب اس شہر کے حالات بدلنے کے لئے تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی پر راج کرنے والی جماعت جو متعدد بار سندھ اور وفاقی حکومتوں کا حصہ رہی انہوں نے کبھی کراچی شہر کے بنیادی مسائل حل کرنے کو ترجیح نہیں دی ۔ کراچی کے عوام اب یہ جان چکے ہیں کہ ان جماعتوں نے صرف کراچی شہر کی محرومیوں پر سیاست کی ہے اور یہ کبھی بھی اس شہر کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔
اسد عمر نے کہا کہ جو تبدیلی تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں لائی ہے اس کی چاروں صوبوں میں مثال نہیں ملتی۔پولیس کا نظام ہو یا بلدیاتی اختیارات کی بات ہو ، تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں نہ صرف صوبے میں پولیس کو غیر سیاسی کر کے امن قائم کیا بلکہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی خاطر ایک مضبوط موثر بلدیاتی نظام بھی متعارف کروایا جس میں بلدیاتی نمائندوں کے پاس بھرپور اختیارات ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کہتے ہیں کہ ہمیں خیبر پختونخواہ کی پولیس جیسا نظام چاہئے اور میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ ہمیں خیبر پختونخواہ جیسا بلدیاتی نظام چاہئے۔ لیکن بلدیاتی نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے صرف اختیارات کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ایک ایماندار قیادت کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو کہ موجودہ شہری بلدیاتی حکومت کے پاس نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اس موقع پراسد عمر کے ہمراہ کراچی ریجن کے نائب صدر حافظ فضل کریم، جنرل سیکریٹری دانیال خان اور دیگر عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید :

کراچی -