دہشت گردوں سے گھبرانے والے نہیں، کلبھوشن جاسوس نہیں تو مسلمان نام سے پاسپورٹ بنوا کر پاکستان کیا لینے آیا، یادیو نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا تھا، اعترافی ویڈیو سب کے سامنے ہے: عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مئوقف

دہشت گردوں سے گھبرانے والے نہیں، کلبھوشن جاسوس نہیں تو مسلمان نام سے پاسپورٹ ...
دہشت گردوں سے گھبرانے والے نہیں، کلبھوشن جاسوس نہیں تو مسلمان نام سے پاسپورٹ بنوا کر پاکستان کیا لینے آیا، یادیو نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا تھا، اعترافی ویڈیو سب کے سامنے ہے: عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مئوقف

  

ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتی درخواست کے جواب میں سماعت کے دوران پاکستان کی جانب سے ڈی جی ساﺅتھ ایشیا اینڈ سارک نےمئوقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑیں گے، ہم دہشت گردوں سے گھبرانے والے نہیں ، کمانڈر یادیو اگر جاسوس نہیںتھا تو ایک مسلمان نام سے پاسپورٹ بنوا کر پاکستان کیا لینے آیا تھا، یادیو نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا تھا، کلبھوشن کی اعترافی ویڈیو ہے ہر کوئی اس ویڈیو کو دیکھ سکتا ہے۔

پاکستان نے 59 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ’فتح‘ کر لی، باﺅلرز نے مصباح اور یونس کے کیرئیر کا اختتام تاریخ میں امر کر دیا

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف بھارت نے درخواست دی تھی جس پر آج سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران پاکستان کی جانب سے ڈی جی ساﺅتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نےمئوقف  پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب صدر میں آپ کو بتا تا ہوں کہ پاکستان نے کمانڈر کلبھوشن کی گرفتاری پر بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا تھا۔ بھارت کو کل بھوشن کے پاس موجود پاسپورٹ کی کاپی بھی دی گئی مگر بھارت نے کل بھوشن کے پاسپورٹ کے معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا اور مکمل خاموشی کا مظاہرہ کیا۔ کلبھوشن کا اعترافی بیان بھی بھارت کو دیا گیا، تمام امور سے بھارت کو باخبر رکھا گیا مگر مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ بھارت عالمی عدالت انصاف میں کیا لینے آیا ہے۔عالمی عدالت کو بھارت کی اعترافی ویڈیو بھی دیکھنی چاہئے جبکہ بھارتی میڈیا نے عالمی عدالت انصاف کے خط کو بھی غلط انداز میں پیش کیا۔

ون بیلٹ ون روڈ درحقیقت انسانیت کیلئے نئے دور کا آغاز ،آپسی تعلقات مضبوط کرنے اور ترقی کا جائزہ لینے کا بہترین موقع ہے : وزیراعظم نوازشریف

ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ہر محاذ پر قانونی جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں ۔ بھارت میڈیا کے ذریعے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے، معزز عدالت انڈیا سے جواب طلب کرے کہ جب اسے ہر چیز فراہم کی گئی تو وہ واویلا کیوں مچا رہا ہے۔ بھارت پاکستان پر الزام عائد کر رہا ہے کہ کلبھوشن یادیو تک کونسلر رسائی نہیں دی گئی لیکن آئین پاکستان کے تحت جاسوس اور غدار کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جاتی جبکہ ویانا کنونشن کے قوانین کا اطلاق بھی غداروں اور جاسوسوں پر نہیں ہوتا ، اس کے باوجود پاکستان نے کلبھوشن کے ساتھ رعایت کا مظاہر ہ کیا ہے۔

مصباح اور یونس نے کھیل اور کرکٹ اور شائقین کو بہت کچھ دیا، یہ دونوںدوسروں کیلئے مثال ہیں: آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں کیس کی سماعت کے دوران پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کا پاسپورٹ اور اس کے اعترافی بیان کی ویڈیو بڑی سکرین پر دکھائی گئی.

مزید :

قومی -