26 سالہ لڑکی کے ساتھ ایسی جگہ زیادتی کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے گا

26 سالہ لڑکی کے ساتھ ایسی جگہ زیادتی کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارلحکومت میں چلتی بس میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بدنصیب لڑکی کے کیس نے جس طرح دنیا بھر میں بھارت کو ذلیل و رسوا کیا اس کی کوئی دوسری مثال نہیں مل سکتی۔ ابھی دنیا اس اندوہناک واقعے کو بھولی نہیں تھی کہ دلی شہر میں ایک اور ایسا ہی واقعہ پیس آ گیا ہے، جو یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ عالمی رسوائی کے باوجود بھارتی معاشرے کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گرگاﺅں شہر کے نواحی دیہات سکھرالی کے قریب سے اغواءکی جانے والی نوجوان لڑکی کو تین افراد نے چلتی گاڑی میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر اسے دلی میں ایک ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ چھبیس سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند دن قبل دلی سے گرگاﺅں آئی تھی۔ وہ ایک دوست کے ساتھ فلم دیکھنے کے لئے کوناٹ پلیس گئی تھی، جہاں سے واپسی کے لئے ٹیکسی کرائے پر لی تھی۔ رات 2 بجے کے قریب وہ ٹیکسی سے اتری اور پیدل اپنی رہائشگاہ کی جانب جا رہی تھی کہ ایک گاڑی اس کے قریب آ کر رکی اور 3 افراد نے اسے اغواءکر لیا۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ تینوں افراد نے چلتی گاڑ ی میں اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے دلی کے ایک ویران مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ اس کی چیخ و پکار سن کر ایک موٹر سائیکل سوار نے اس کی مدد کی اور اسے سرہال ٹال پلازہ تک پہنچایا، جہاں موجود پولیس اہلکار اسے گرگاﺅں پولیس سٹیشن لے کر گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تینوں ملزمان کی تلاش جار ی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -