پرواز سے قبل جہاز میں سے بچھو نکل آیا لیکن ایسی ایئر لائن سے کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

پرواز سے قبل جہاز میں سے بچھو نکل آیا لیکن ایسی ایئر لائن سے کہ سن کر آپ بھی ...
پرواز سے قبل جہاز میں سے بچھو نکل آیا لیکن ایسی ایئر لائن سے کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

ہیوسٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کی یونائیٹڈائیرلائن پر ایسا بہت برا وقت آیا ہے کہ جانے کا نام نہیں لے رہا۔ ایک کے بعد ایک شرمناک واقعہ دنیا بھر میں اس ائیرلائن کا تعارف بن گیا ہے۔ پہلے ایک مسافر کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو نے دنیا میں اسے رسوا کیا، پھر ایک پرواز میں بچھو نکل آیا، اور اب ایک اور پرواز میں بچھو نکل آنے کا واقعہ پیش آگیا ہے۔

ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بچھو نکلنے کے واقعے کے عینی شاہد ایک مسافر نے بتایا کہ ٹیک آف سے عین پہلے اس نے اپنے ساتھی مسافر کی آستین سے بچھو کو برآمد ہوتے دیکھا تو وہ خوف سے کانپ اٹھا ۔ ائیرلائن نے خود بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی شہر ہیوسٹن سے ایکواڈور کے دارلحکومت کویٹو جانے والی پرواز 1035 کو ایک مسافر کے لباس سے بچھو نکلنے کے بعد روک لیا گیا تھا۔

مسافر کی خوش قسمتی تھی کہ بچھو نے اسے کاٹا نہیں تھا۔ اس واقعے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ائرلائن کو طیارہ خالی کروانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد مسافروں کو ایک اور طیارے میں بٹھا کر ایکوا ڈور کیلئے روانہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسی ائیرلائن کی پرواز میں ایک مسافر کو بچھو نے کاٹ بھی لیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -